ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں خواتین کی حفاظت کے لیے 'مشن شکتی مہم' کے تحت چلائے جا رہے پروگرام میں آج معہد البنات الاسلامی دینی درسگاہ میں خواتین کی حفاظت اور اس تعلق سے بیداری لانے کے لیے ایک پینٹنگ مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مظفرنگر کی ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے موجود رہیں۔
طالبہ نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پینٹنگ مقابلہ میں اول آئیں طالبہ کو ضلع مجسٹریٹ نے انعامات سے بھی نوازا اور معززین نے اس پروگرام سے متعلق اپنے اپنے خیالات بھی پیش کیے۔
اس پروگرام کے تحت مظفرنگر کے کھلا پار میں واقع تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں بھی خواتین کی حفاظت، خواتین کے اعزاز اور خواتین کی خود انحصاری کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے چیک اور سینیٹری نیپکن تقسیم کیں گئے۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاو کے تحت بیٹیوں کی تحفظ کے لیے بیداری مہم بھی شروع کیا گیا۔