متھرا: کورونا مدت کے طویل عرصے کے بعد رکن پارلیمنٹ ہیمامالنی آج متھرا پہنچی ہیں۔ جہاں وہ لوگوں سے گفتگو کرکے ان کے مسائل کو جاننے کی کوشش کررہی ہیں۔
گزشتہ دنوں کورونا بحران کے وقت رکن اسمبلی ہیمامالنی کی متھرا نہیں آنے سے لوگوں میں سخت ناراضگی تھی، لوگوں کا کہنا تھا کہ مصیبت کے وقت میں متھرا کی ممبر پارلیمنٹ ہی غائب ہے۔ لیکن اب رکن پارلیمنٹ ہیمامالنی متھورا پہنچی ہیں اور اپنی رہائش گاہ پر لوگوں کے مسائل سن رہی ہیں۔
اس دوران ہیما مالینی نے کہا کہ 'آج ملک میں کافی بدلاؤ ہوا ہے، لیکن آج بھی گاؤں کی خواتین پانی کے لئے باہر جائیں یہ اچھا نہیں لگتا۔ خاص طور پر ہمارے متھرا میں۔
لوگوں کے تمام مسائل سننے کے بعد ہیما مالینی کی جانب سے جل نگم اور محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کے ساتھ ان کی ذاتی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہیمامالنی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے لیے پینے کے پانی اور آبپاشی کے پانی کے انتظامات کریں۔
رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو پینے کے پانی کی پریشانی کے پیش نظر، ان کے ذریعہ دیہاتوں میں پانی کی کئی ٹنکیاں بنوائی گئی ہیں، ساتھ ہی اب گھر گھر گھر پینے کا پانی اسکیم کے تحت گنگاجل فراہمی کی شروعات جلد کی جائے گی۔
وہیں آب پاشی کے لئے کاشتکاروں کی پانی کی شکایت پر ہیمامالنی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ نہروں کی صفائی کراکر انہیں بروقت پانی فراہم کریں۔ ممبر پارلیمنٹ نے بتایا کہ انہوں نے یمنا کی صفائی سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے اور اس کا حل بھی جلد از جلد کیا جائے گا۔