بریلی میں تقریباً 23 لاکھ 50 ہزار ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کرکے اپنا سیاسی رہنما منتخب کریں گے۔ اس کے لئے تمام تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ پنچایت انخابات کو گاؤں کی سب سے چھوٹی پنچایت بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ سیاست دان اسے سیاست کا سب سے چھوٹا عیوان بھی کہتے ہیں۔
پنچایتی انتخابات کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ کے مابین میٹنگ منعقد - بریلی میں تقریباً 23 لاکھ 50 ہزار ووٹر
بریلی میں آج پہلے مرحلے کے پنچایتی انتخابات کومکمل کرانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ آج پولیس لائن میں تمام پولیس اہلکاروں کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں پولیس اور انتظامیہ کے تمام ذمہ دار افسران نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ اُنہیں یہ انتخابات غیر جانبدار رویا اختیار کرتے ہوئے انتخابات مکمل کرانے ہوں گے۔ پولیس پر کوئی الزامات عائد نہیں ہونی چاہیئے۔
وہیں بریلی میں ایک ضلع پنچایت میں تقریباً 60 وارڈ ہیں، جہاں کل 848 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 15 بلاک ہیں، جہاں کل 1467 وارڈ ہیں اور 7002 ممبران کو فاتح بنانے کے لیئے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے امیدوار کے لیئے سیاسی مہم میں دن رات ایک کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سیاست کے سب سے چھوٹے عیوان یعنی کل 1193 گاؤں ہیں، جہاں پردھان منتخب ہونا ہے۔ لہٰذا ان تمام نششتوں پر 8965 امیدوار خود کو عوام کے درمیان سب سے بہتر رہنما ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وہیں پولیس کے اعلیٰ افسران نے تمام اہلکاروں کو سخت لہجہ میں ہدایت دیتے ہوئے غیر جانبدارانہ طریقہ سے پنچایت انتخابات مکمل کرانے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس پارٹی پنچایتی انتخابات کی تیاریوں میں سرگرم