ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی ایک اہم میٹنگ مدرسہ دارالعلوم عزیزیہ سٹھیڑی میں منعقد ہوئی اس میٹنگ میں نوجوانوں میں بیداری،دینی مکاتب کے قیام،اصلاح معاشرہ،مساجد و مدارس کے نظام جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ Meeting of scholars to address the evils prevalent in the society
مییٹگ کا آغاز قاری شعیب عالم کی تلاوت سے ہوا جسکی صدارت مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری صدر جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی نے انجام دیے۔ میٹنگ میں نوجوانوں میں بیداری،دینی مکاتب کے قیام،اصلاح معاشرہ،مساجد و مدارس کے نظام پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری نے کہا کہ نوجوانوں میں بیداری بے حد ضروری ہے، آج کا نوجوان نشے کرنے، قمار بازی اور دنیاوی خرافات میں مبتلا ہے اور اپنی زندگی کو برباد کر رہا ہے نہ اپنی صحت کا خیال ہے اور نہ ہی اپنی تعلیم و تربیت پر توجہ دیتے ہیں۔
مفتی عبدالقادر قاسمی و مفتی نجیب ندوی نے کہاکہ مدارس اسلامیہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کے ادارے اسکولز و کالجز قائم کرنے چاہیے، اس لئے کہ دنیوی تعلیم ضروری بہت ضروری ہے جس کے بغیر دنیا میں کوئی چارہ نہیں ہے۔ مولانا نسیم و مفتی عثمان نے کہا کہ اصلاح معاشرہ وقت اہم ضرورت ہے آج مسلمان خرافات میں مبتلا ہے، شادی میں بے انتہا خرچ کرتے ہیں اور خرچ کی وجہ سے ہم مقروض ہو جاتے ہیں، ہم سب کو ملکر شادی کو سہل اور آسان بنانا ہوگا، ورنہ نتائج منفی برآمد ہوئے ہیں اور آگے بھی ہونگے۔