اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید کے پیش نظربارہ بنکی میں سخت انتطامات - uttarpradesh

جمعتہ الودع اور عید الفطر کی نماز کے مد نظراترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سینٹرل پیس کمیٹی کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔

فائل فوٹو

By

Published : May 30, 2019, 10:17 PM IST


اس میٹنگ میں تہوار کے موقع پر صاف صفائی سمیت مختلف کاموں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ ویڈیو
اس موقع پر ڈی ایم نے تمام طرح کی سہولیات اور انتطامات کرانے کی یقین دہائی کرائی۔ڈی ایم ادھے بھانو ترپاٹھی نے کہا کہ ذمہ دار افسران اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی صورت میں نماز کے دوران آوارہ جانور مساجد کے آس پاس نہ پہونچیں۔


انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگرمساجد کے نزدیک باڑے ہیں تو ان کے مالکان سے کہہ دو کہ وہ نماز کے اوقات جانوروں نہ کھولیں۔

ڈی ایم نےعوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی مشتبہ افراد نظر آئے تو پولس کو اس کی اطلاع دیں۔

وہیں دوسری جانب پولس نے تہوار کے موقع پر تحفظ کے لیے پختہ انتظام کئے ہیں۔ نماز کے اوقات مختلف مقامات پر روٹ ڈائورٹ رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details