نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 100 کے پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ایک شرپسند شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے زخمی کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ یہ ملزم ریسنگ بائیک سے لوٹ کی وارداتوں کو انجام دیتا تھا۔ Naushad Alias KTM Injured in Police Encounter In Noida In Uttar Pradesh
اے ڈی سی پی آشوتوش دویدی نے بتایا کہ نوئیڈا کے سیکٹر 100 میں دوران چیکنگ بدمعاش کو آتے دیکھ کر پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا لیکن بدمعاش نے پولیس ٹیم پر گولی چلا دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں شرپسند کی ٹانگ میں گولی لگ گئی۔ اسے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس سے موبائل فون، پستول 315 بور، 4 زندہ کارتوس، موٹر سائیکل KTM برآمد کر لیا۔