در اصل بارہ بنکی میں دریا آباد تھانہ حلقے میں محمد احمد کی بکری 2 اگست کو پولیس اسٹیشن میں داخل ہوگئی تھی. محمد احمد کا الزام ہے کہ وہ جب بکری باہر نکالنے گیا تو وہاں موجود داروغہ برجیندر مشرا، سپاہی کلدیپ مشرا اور مہیندر مشرا نے اسے بری بری گالیاں دی. اور گھسیٹ کر اندر لے گئے. اس کے بعد مرغا بناکر لاٹھیوں سے شدید مار پیٹ کی۔
پولیس اہلکاروں نے ا یک شخص کو پیٹا - داروغہ نے ایک شخص کو پیٹا
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں دریا آباد تھانہ حلقہ کے علی آباد پولیس چوکی کے پولیس اہلکاروں نے ایک شخص کو معمولی بات پر شدید زد وکوب کیا۔
پولس چوکی میں بکری جانے پر داروغہ نے ایک شخص کو پیٹا
علی آباد پولیس چوکی پر تعینات پولیس ملازمین کا عوام کے ساتھ بدسلوکی کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے. اس وقت اور بھی کئی لوگ ہیں جو اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ پولیس اہلکار وردی کے رعب میں لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ فی الحال ایس پی آفس میں پولیس نے ان کی شکایت لیکر کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔