اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس حراست میں ایک شخص ہلاک - پولیس عہدیداروں کی لاپروائی

ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں ایک شخص کی مبینہ طور پر پولیس حراست میں موت ہو گئی۔

پولیس حراست میں ایک شخص ہلاک

By

Published : Aug 8, 2019, 8:56 AM IST

Updated : Aug 8, 2019, 9:42 AM IST


ہلاک شدہ راکیش بگھیل کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 'پولیس عہدیداروں کی لاپروائی کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔'

ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ 'بگھیل کو دل کی بیماری تھی اور انہیں منگل کے روز ہسپتال سے علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔'

اے سی ایم فورٹ آگرہ امبریش کمار نے بتایا کہ 'ہلاک شخص کی بیٹی نے بتایا کہ کوبرا پولیس زمین کے ایک تنازعے میں تحقیقات کرنے کے لیے انہیں اپنے ساتھ لے گئی تھی کیونکہ ان کے چچا اور والد کے مابین اس بات کو لے کر بحث و تکرار ہو گئی تھی جس کے بعد ان کے چچا نے شکایت درج کرائی تھی۔'

کمار نے بتایا کہ 'انہیں عارضہ قلب لاحق تھا، ان کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جائی گی۔'

بگھیل کی بیٹی ڈولی نے بتایا کہ 'اس نے پولیس سے درخواست کی تھی کہ ان کے والد بیمار ہیں لہذا وہ انہیں اپنے ساتھ نہ لے جائیں لیکن پولیس نے ان کی بات نہیں سنی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'وہ پولیس اسٹیشن گئی تھیں جہاں پولیس ان کے والد کے چہرے پر پانی چھڑک رہی تھی لیکن انہیں ہسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولنس کا انتظام نہیں کیا۔'

ڈولی نے مزید بتایا کہ 'یہ جائیداد کا معاملہ ہے۔ میرا کوئی بھائی نہیں ہے اور میرے چچا میرے والد کی جائیداد میں حصہ مانگ رہے ہیں۔'

Last Updated : Aug 8, 2019, 9:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details