اردو

urdu

ETV Bharat / state

میڈیکل اسٹور کے نام پر اسپتال - میڈیکل اسٹور

ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے سراتھو علاقے میں واقع ایک میڈیکل اسٹور کے نام پر چل رہے اسپتال پر چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) نے چھاپہ ماری کی۔

میڈیکل اسٹور کے نام پر چل رہا تھا اسپتال

By

Published : Sep 5, 2019, 1:20 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:46 PM IST

اطلاعات کے مطابق ڈی ایم منشی کمار ورما کے حکم کے مطابق سی ایم او نے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ کیا۔اس میڈیکل اسٹور کا مالک اسٹور کے پیچھے ہی مریضوں کا علاج کرتا تھا۔ ڈی ایم اور پولیس فورس کو دیکھتے ہی وہ موقع سے ہی فرار ہوگیا۔

میڈیکل اسٹور کے نام پر چل رہا تھا اسپتال

بعد ازاں ڈی ایم کے حکم پر سی ایم او نے کاروائی کرتے ہوئے میڈیکل اسٹور کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

ڈی ایم کو اطلاع ملی تھی کہ میڈیکل اسٹور کے نام پر مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایم نے سی ایم او پی ایم چتورویدی کے ساتھ موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔

اطلاعات کے مطابق جیسے ہی سی ایم او نے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا اس وقت دو مریض بھی موجود تھے۔
سی ایم او کے مطابق میڈیکل اسٹور کے مالک رام چرن نے اس سے متعلق کوئی بھی دستاویز نہیں دکھایا ۔چھاپہ ماری کے دوران ہی ڈی ایم منیش کمار اور پولیس سپرٹینڈیٹ گپتا کے ساتھ پولیس فورس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 12:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details