بدمعاشوں کے پاس چوری کی 6 بائیکس بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گروہ کا سرغنہ قتل کے معاملہ میں عمر قید کی سزا پا چکا ہے، لیکن اس وقت ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہے۔
بدمعاشوں کا گروہ گرفتار - بارہ بنکی
بارہ بنکی پولیس نے بائیک چور گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ لالہ جی نامی شخص شادیوں میں کھانا پکاتا تھا۔ اور اس کا گروہ کو بائیک چوری کرتا تھا۔پولیس نے گروہ کے لالہ جی سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
بدمعاشوں کا گروہ گرفتار
گرفتار لال جی پر بارہ بنکی کے 10 تھانوں میں مقدمے درج ہیں اور اسے قتل کے معاملے میں عمر قید بھی ہو چکی ہے۔ لیکن وہ ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہے۔
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ لال جی شادیوں میں کھانا پکاتا ہے۔ اور اس کے ساتھ اس کے گروہ کے لوگ بھی کام کرتے ہیں۔ اس دوران وہ شادیوں میں آنے والی بائیکس کی ریکی کرتے تھے اور ماسٹر کی بائیک کا لاک کھول کر چوی کر لے جاتے تھے۔