ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے کوتوالی علاقہ کے خشہال نگر مارکٹ میں سدھیر کتیال اور نریش کتیال کی گارمنٹس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
مرادآباد: کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان
ضلع مرادآباد کے خشہال نگر بازار میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔
مرادآباد: کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان
دھواں اٹھتا ہوا دیکھ قریب کے لوگ واقعے کی جگہ پر پہنچے اور آگ کے بارے میں محکمہ فائر کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی موقعے پر فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملہ اور مقامی لوگ آگ بجھانے میں جٹ گئے۔
گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، گلی میں گارمنٹس کی دکان ہونے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں، لیکن آگ پر قابو پالیا گیا، متاثرین کے مطابق آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔