ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کچھ دن قبل کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس کینیڈا سے لکھنو آئی ایک خاتون میں پایا گیا تھا۔ 'کے جی ایم یو' میں جانچ کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی تھی۔
لکھنؤں: کورونا وائرس سے متاثر مریض ریکاور دراصل کے جی ایم یو کی رپورٹ میں خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ جس کے بعد خاتون کو کے جی ایم یو کے الگ تھلگ وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔
تاہم یہ خوشی کی بات ہے کہ کے کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کا ڈاکٹرز نے مؤثر علاج کیا ہے۔
گذشتہ رات اس خاتون کے نمونے کا معائنہ کیا گیا جس میں رپورٹ منفی پائی گئی جس کے بعد دوبارہ نمونے کو معائنے کے لئے بھیجا گیا۔ جس میں دوبارہ بھی رپورٹ منفی پائی گئی۔
کے جی ایم یو کے ذریعہ اس کی تصدیق ہو جانے کے بعد حالت بہتر ہونے کے ساتھ ہی مریض کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔