ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے ہینس تلے مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر جیت پورہ تھانہ میں 50 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس تعلق سے علاقائی کونسلر افضال احمد انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 8 جون کو حکومت کی جانب سے سبھی عبادت گاہوں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے تحت علاقائی لوگ غلط فہمی کے سبب آج کثیر تعداد میں مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے لگے، اسی دوران تھانہ جیت پورہ پولیس نے مسجد میں چھاپہ ماری کر کے 50 لوگوں پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
نماز جمعہ ادا کرنے پر 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج
بنارس کے ہینس تلے مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر جیت پورہ تھانہ میں 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
نماز جمعہ ادا کرنے پر 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج
پولیس نے اس معاملے میں 10 افراد پر مقدمہ درج کیا ہے جبکہ 40 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی سی 269، 270 اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 15 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔