ریاست اتر پردیش شہر بنارس میں ایک نوجوان کو سر میں چوٹ لگنے کے سبب بی ایچ یو کے ٹراما سینٹر لایا گیا، جہاں وہ زیرعلاج تھے۔ جب یہ مریض کووڈ ٹیسٹ میں مثبت آیا تو اسے سپر اسپیشلٹی بلاک میں داخل کرایا گیا۔ یہاں مریض کو سر کی چوٹ کے ساتھ کورونا کا علاج کیا گیا۔ مریض کی حالت میں بھی نمایاں بہتری آئی۔
وہیں 22 اگست کو مریض نے دوپہر کے قریب کھڑکی سے اپنے رشتہ داروں سے بھی بات کی۔ ڈاکٹروں کا منصوبہ تھا کہ مریض کی حالت بہتر ہونے پر اور رپورٹ منفی آنے پر مریض کو اسپتال سے فارغ کردیا جائے۔
اسی دوران رات قریب 2 بجے یہ مریض اچانک وارڈ سے غائب ہوگیا۔ اس کے بعد اسپتال کے اہلکاروں اور سکیورٹی اہلکاروں نے مختلف مقامات پر مریض کی تلاش کیا اور پولیس کو بھی فوری طور پر آگاہ کردیا گیا۔ پوری عمارت میں باریکی تلاشی کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسپتال کے باہر پائپ ڈکٹ کی جانب ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی تو مریض کو اسی مقام پر مردہ پایا گیا۔ تو وہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔