نوئیڈا میڈیا کلب میں انڈو گلوبل سوشل سروس سوسائٹی اور ڈبلیو ایچ ایچ کی جانب سے سیکٹر 29 نوئیڈا میڈیا کلب میں ٫٫بھومیکا،، مہم کے تحت صاف اور صحت بخش غذا پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد لوگوں کو بہتر اور صحت بخش غذا سے آگاہ کرنا تھا۔ ورکشاپ میں ماہر ڈائٹیشین روپالی ملہوترا نے نامیاتی(آرگینک) کھانے کے فوائد اور اسے کب اور کیسے کھایا جائے اس پر روشنی ڈالی۔
ماہر غذائیات روپالی کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کے لیے صرف صحت مند غذا کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ انسان کو دیگر لوازمات بھی پورے کرنے چاہئیں۔ ان میں غیر ضروری پریشانیوں سے نجات، اچھی نیند، ورزش، اچھی اور صاف آب و ہوا شامل ہے۔