کووڈ ہسپتال کا تیزی سے کام جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نےدوران معائنہ ٹاٹا کمپنی کے نمائندوں کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹاٹا کے تعاون سے 400 بیڈ کا کووڈ ہسپتال آخری مرحلے میں - کووڈ ہسپتال
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ضلع ہسپتال سیکٹر 39 کی اس جگہ کا معائنہ اور مشاہدہ کیا جہاں ٹاٹا کمپنی کے اشتراک سے 400 بیڈ کووڈ ہسپتال بنایا جارہا ہے۔
ٹاٹا کے تعاؤن سے 400 بیڈ کا کووڈ ہسپتال آخری مرحلے میں
دوسری طرف محکمہ صحت کے عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ ہسپتال کے لیے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کے لیے پہلے سے انتظامات کیے جائیں تاکہ کورونا متاثرین کا بروقت علاج ہسپتال میں ممکن ہوسکے۔
اس دورے کے دوران ڈپٹی کلکٹر دادری راجیو رائے ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اہوری ، محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔