اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیرخوار بچی کو گھر میں دفن کرنے کا سنگین واقعہ

ریاست اترپردیش کے ضلع سیتا پور کے املیا سلطان پور کے علاقے گرام سوہائی میں ایک ظالم ماں نے اپنی ہی شیر خوار بچی کو اس کی بیماری سے تنگ آکر زندہ گھر میں دفن کرنے کا انسانیت سوز معاملہ سامنے آیا ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Jun 28, 2019, 10:59 PM IST


گاؤں والوں نے جب اس کی اطلاع پولیس کو دی تو ملزمہ ماں گھر سے فرار ہو گئی حالانکہ بعد میں اسے پکڑ لیا گیا۔ کچھ لوگ اس معاملے کو عاشقی سے جوڑ کر بھی دیکھ رہے ہیں حالانکہ ملزمہ نے ان تمام الزامات کو خارج کر دیا ہے۔

پولیس بچی کی موت کی وجہ اس کا قتل نہیں بلکہ اس کی بیماری مان رہی ہے، پولیس نے مزید بتایا کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اور اس کی ماں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

شیرخوار بچی کو گھر میں دفن کرنے کا سنگین واقعہ

جبکہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے گاؤں والوں کے الزامات کو خارج کر دیا اور کہا ہے کہ ملزمہ نے اس واقعے کے بعد گھر میں آگ لگا دی جس کی ابھی تحقیقات جاری ہے۔

یہ پورا معاملہ تھانہ امليا سلطان پور علاقے کے گرام سوهی کا ہے۔ یہاں رہنے والی عبادت نام کی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی شیرخوار بچی کو بیماری کی وجہ سے گھر میں زندہ ہی دفن کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details