پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (امن و قانون ) آنند کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آئی کی تشکیل سپریڑنٹ آف پولیس منی لال پاٹیدار کی قیادت میں کی گئی ہے۔
علیگڑھ :بچی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی جانچ کا حکم - معصوم کے قتل
اُتر پردیش حکومت نے علی گڑھ میں ڈھائی سالہ معصوم بچی کے قتل کے معاملے کی تحقیقات خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔قتل کے ملزم کےخلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
علیگڑھ :بچی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی جانچ کا حکم
انہوں نے کہا فارنسک ٹیم، اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور ماہرین کی ایک ٹیم ایس آئی ٹی کا حصہ ہو گی جو قتل سے متعلق پہلوؤں کی تحقیقات تیزی سے کرنے میں مدد کرے گی ۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے متاثرہ کی آبروریزی کے اندیشے کو مسترد نہ کرتے ہوئے کہا کہ فارنسک تحقیقات میں حقیقی وجوہات کا پتہ چلے گا ۔