اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں رکارڈ 6,743 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 73 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
دارالحکومت لکھنؤ میں شروعات کے دنوں میں کورونا کا پھیلاؤ بہت کم تھا لیکن اب اس میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ آج ریکارڈ 887 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 34,333 ہے جبکہ 25,211 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 461 لوگوں کی موت ہوئی۔ وہیں اگر ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 8,661 کیسز درج ہیں۔