اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں 8 سال کی بچی کا قتل - مظفرنگر مبارکپور قتل معاملہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ علاقہ منصورپور کے مبارک پور گاؤں میں ایک 8 سالہ بچی کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔

مظفر نگر میں 8 سال کی بچی کا گلا دباکر قتل
مظفر نگر میں 8 سال کی بچی کا گلا دباکر قتل

By

Published : Jul 31, 2020, 4:17 PM IST

یہ پورا معاملہ ضلع مظفرنگر کے تھانہ علاقہ منصور پور میں پیش آیا ہے۔ منصورپور تھانہ میں کل دیر شام کو آٹھ سالہ بچی کے گم ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شبہ کی بنیاد پر مبارک پور گاؤں کے ہی ایک نوجوان سنیل کو گرفتار کیا۔

مظفر نگر میں 8 سال کی بچی کا گلا دباکر قتل

جب پولیس نے گرفتار کیے گئے نوجوان کے ساتھ سختی سے پوچھ گچھ کی تب نوجوان نے اس معاملہ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اس نے بچی کا قتل کیا ہے۔

معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مظفرنگر ایس ایس پی اپنے پورے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ملزم کی نشاندہی پر دیر رات تک چھان بین کے بعد معصوم بچی کی لاش کو ایک کھیت سے برآمد کیا۔

مظفر نگر ایس ایس پی نے بتایا کہ کل دیر شام ہمیں 8 سال کی بچی کے گمشدہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس پر ہم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ نوجوان سے سختی کے ساتھ پوچھ گچھ میں اس نے اس قتل کے بارے میں بتایا، جس کے بعد پولیس ٹیم نے ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بچی کی لاش کو برآمد کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details