اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی میں کورونا کے 795 رکارڈ سیمپل لیے گئے

ضلع بریلی میں نوڈل آفیسر کی سختی کے بعد سیمپلنگ کی شرح میں رکارڈ پیش رفت درج کی گئی ہے۔ ضلع میں پہلی مرتبہ کورونا کے 795 ریکارڈ سیمپل لیے گئے ہیں۔

بریلی میں کورونا کے 795 رکارڈ سیمپل لیے گئے
بریلی میں کورونا کے 795 رکارڈ سیمپل لیے گئے

By

Published : Jul 15, 2020, 7:58 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں نوڈل افسر نونیت سہگل نے ضلع میں تین روزہ دورہ کرکے تمام مقامات کا معائنہ کیا۔ جس میں انہوں نے سب سے زیادہ کم سیمپلنگ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

سیمپل لینے میں مسلسل پیچھے رہ جانے کے بعد نوڈل آفیسر نونیت سہگل نے محکمہ صحت کے افسران کو سخت لہجہ میں ہدایات دیں۔ اس کے بعد بھی کوئی خاص تبدیلی نہ ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے خود کمانڈ شروع کی اور ایک مکتوب لکھ کر صحت محکمہ کے تمام افسران کو ذاتی طور پر ذمہ داری سپرد کی۔ اس کے علاوہ کورونا سیمپلنگ کی سست رفتار پر جواب بھی طلب کیا۔

بریلی میں کورونا کے 795 رکارڈ سیمپل لیے گئے

ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے سختی سے کہا ہے کہ 'دیئے گئے ہدف کو پورا نہ کرنے پر متعلقہ افسر اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ نے 500 کورونا سیمپل جانچ کرنے کا ہدف دیا تھا، لیکن ضلع میں پہلی مرتبہ ریکارڈ 795 افراد کے کورونا کے سیمپل لیے گئے۔

بریلی میں کورونا کے 795 رکارڈ سیمپل لیے گئے
گزشتہ اتوار کے روز صرف 300 سیمپل لیے گئے تھے۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نتیش کمار نے نئے طریقے سے سیمپلنگ کرنے کے لیے مکتوب لکھکر اپنے سخت رخ کا پیغام دیا۔ اس میں انہوں نے بیڈ ہسپتال میں تین سو، تمام میڈیکل موبائل یونٹ کو سو، ڈسٹرکٹ ہسپتال کو 150 اور سی ایچ سی کو 50-50 تک کا ہدف دیا گیا تھا۔ اس سختی کا نتیجہ یہ ہوا کہ تین سو بیڈ ہسپتال میں 195، موبائل میڈیکل یونٹ کی چاروں ٹیموں نے ساڑھے تین سو سیمپل لیے۔ اس طرح ضلع میں پہلی مرتبہ کثیر تعداد میں کورونا کے سیمپل لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی: کورونا انفیکشن کے پیش نظر وکلاء کا تعاون

ضلع میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے ساتھ ضلع کے صحت محکمہ کے خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے تمام تیاریاں کی ہیں۔ نوڈل افسر نونیت سہگل کے لکھنؤ واپس جانے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے صحت کی خدمات کا آن لائن جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details