اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں جمعرات کو کوتوالی لال گنج علاقے میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اور بولیرو کے درمیان ہوئی ٹکر میں چھ لڑکیوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
پرتاپ گڑھ: سڑک حادثے میں سات افراد زخمی
اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں جمعرات کو کوتوالی لال گنج علاقے میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اور بولیرو کے درمیان ہوئی ٹکر میں چھ لڑکیوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
سڑک حادثے میں سات افراد زخمی
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بولیرو پر سوار لڑکیاں امتحان دینے جارہی تھیں۔ کوتوالی لال گنج علاقے کے موٹھن گاؤں کے نزدیک روڈ ویز بس اور بولیرو کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں چھ لڑکیوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شدید طور سے زخمی دو افراد کو پریاگ راج ریفر کردیا گیا جبکہ پانچ زخمیوں کا علاج کا ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔