اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش: کورونا وائرس سے 66 لوگوں کی موت

ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اتر پردیش میں 155 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اتر پردیش: کورونا وائرس سے 66 لوگوں کی موت
اتر پردیش: کورونا وائرس سے 66 لوگوں کی موت

By

Published : May 9, 2020, 3:33 PM IST

اتر پردیش محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار مطابق ریاست کے 68 اضلاع میں اب تک 3219 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 66 افراد کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش: کورونا وائرس سے 66 لوگوں کی موت


اگرہ میں سب سے زیادہ 706

کانپور نگر میں 294

دارالحکومت لکھنؤ میں 252

سہارنپور میں 203

نوئیڈا میں 211

میرٹھ میں 196

فروزآباد میں 186

مراد آباد میں 120

غازی آباد میں 126

وارانسی میں 78

بلند شہر میں 61

صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 1387 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


آگرہ سے 261

غازی آباد سے 56

نوئیڈا سے 121

میرٹھ سے 65

وارانسی سے 21

دارالحکومت لکھنؤ سے 177

اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا ٹیسٹ کے لیے اب تک کل 119688 سیمپل بھیجے گئے ہیں، جن میں 115646 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

وہیں دوسری ریاستوں سے اتر پردیش میں مزدوروں کو لے کر 69 ٹرین آچکی ہیں۔ 27 ٹرین کے ذریعے ایک دن میں تقریبا 30 ہزار لوگ آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیدل یا سائیکل سے سفر نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details