اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 4,095 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 80 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں آج 596 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 6 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 52,641 جبکہ 46228 صحتیاب ہوئے اور 709 لوگوں کی موت ہوئی۔