سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک دیو کا 551 پرکاش تہوار منایا جا رہا ہے، ان کی پیدائش سنہ 1469 میں کارتک پورنما کے دن گروتالونڈی کے ننکانہ صاحب میں ولادت ہوئی تھی، کارتک پورنیما کا دن ہر برس گرونانک دیو سکھ فرقے کے علاوہ دیگر پنجابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی گرو نانک دیو کی یوم پیدائش کو پرکاش پرو کے طور پر مناتے ہیں لیکن رواں برس کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اور حکومتی گائیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے مخصوص طور پر لنگر کا اہتمام کیا گیا۔
ضلع میرٹھ میں بھی آج شہر و اطراف کے سبھی گردواروں میں کیرتن اور اکھنڈ پاٹھ کا اہتمام کیا گیا، شہر کے مشہور تھاپر نگر گردوارے میں گرو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا گیا، گرو پرو کے اس خاص تہوار پر سکھ طبقے کے عقیدت مندوں نے گردواروں میں آکر عقیدت پیش کی۔