سدھارتھ نگر میں کورونا وائرس کے 53 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ متاثر پائے گئے مریضوں میں 22 صدر، 25 شہرت گڑھ، چار بانسی اور دو ڈومریا گنج تحصیل کے ہیں۔ جن میں 10بینک ملازم، چھ قیدی اور ایک ریل ملازم شامل ہیں۔
سدھارتھ نگر میں کورونا وائرس کے 53 نئے معاملے - گورکھپور میڈیکل کالج
اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں بدھ کو کورونا وائرس کے 53 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1719 ہوگئی۔
سدھارتھ نگر میں کورونا وائرس کے 53 نئے معاملے
ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں اب تک متاثر پائے گئے 1719 مریضوں میں سے 15 کی علاج کے دوران موت ہوچکی ہے جبکہ 1128 علاج کے دوران ٹھیک ہوئے ہیں۔ بقیہ 576 مریضوں کا علاج ضلع کے ہسپتالوں میں چل رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 48870 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے جبکہ گورکھپور میڈیکل کالج میں جانچ کے لئے بھیجے گئے 1735 نمونوں کی جانچ رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔