اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہر گاؤں میں ایک تالاب کھودنے کا ہدف'

اتر پردیش کے تاریخی شہر جھانسی کے جنپد کے دیہی علاقے کے لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے ہر گاؤں میں ایک تالاب کھودنے کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔

'ہر گاؤں میں ایک تالاب کھودنے کا ہدف'
'ہر گاؤں میں ایک تالاب کھودنے کا ہدف'

By

Published : May 13, 2020, 7:45 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بڑی تعداد میں جھانسی جنپد کے مزدوروں نے گھر واپسی کی ہے۔ تاہم کام کاج بند ہونے کی وجہ سے وہ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ جنپد کے دیہی علاقے کے لوگوں کو راحت پہنچانے کے مقصد سے ہر گاؤں میں ایک تالاب کھودنے کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔ 'ایک گاؤں ایک تالاب' منصوبے کے تحت جھانسی میں تقریباً 500 تالاب کھودے جائیں گے۔

جنپد کے تمام گاؤں میں 'منریگا' کے تحت تالاب کھودنے کا جلد ہی آغاز کیا جائےگا۔ برسات سے قبل ہی تالابوں کی کھدائی شروع ہو جائےگی۔ جس سے پانی کی سطح بڑھے گی۔

تالوبوں کی کھدائی کے بعد اس میں بارش کا پانی بھرنے پر پانی کی سطح میں بہتری آئے گی جس سے زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگا۔

علاوہ ازیں اتنی بڑی تعداد میں تالابوں کی کھدائی سے بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے۔

جھانسی کے ضلع مجسٹریٹ آندرا وامسی کا کہنا ہے کہ ہر گاؤں میں ایک تالاب کھودنے کا ہدف ہے۔ 'منریگا' کے تحت نامزد یومیہ مزدوروں کو اس کام میں لگایا جائےگا۔ اس کے علاوہ گاؤں میں دیگر چھوٹے تعمیراتی کام بھی شروع کئے جائیں گے۔ صحت کے سب مراکز کی تعمیراتی سرگرمیوں میں بھی روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ تقریباً 500 گرام پنچایتوں میں پانچ سو تالابوں کی کھدائی کا ہدف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details