ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 50 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 7220 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 197 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 4215 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے جمعے کو 2337 کوروناوائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 50 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان مریضوں میں لکھنؤ سے 13، کانپور سے 10، پیلی بھیت سے ایک، کنّوج سے دو، ہردوئی سے سات، بلرامپور سے ایک، سنبھل سے نو، مرادآباد سے ایک، ایودھیا سے چھ مریض شامل ہیں۔
کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی 50 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 50 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7220 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 197 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 8507 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 2916 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 4215 میں متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ شہر گورکھپور اور پیلی بھیت کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن اب کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے۔
محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رکم کیش نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 7220 ہوگئی ہے۔