اردو

urdu

Atiq And Ashraf Murder Case عتیق اور اشرف کے قتل معاملے میں پانچ پولیس افسران معطل

By

Published : Apr 19, 2023, 2:13 PM IST

Updated : Apr 19, 2023, 2:20 PM IST

عتیق اور اشرف کے قتل کے معاملے میں پانچ پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ معطل ہونے والوں میں شاہ گنج پولیس کے سینئر افسر اشونی کمار سنگھ، دو انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔ Five UP Policemen Suspended

عتیق اور اشرف کے قتل معاملے میں پانچ پولیس افسران معطل
عتیق اور اشرف کے قتل معاملے میں پانچ پولیس افسران معطل

پریاگ راج: ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں 15 اپریل کو سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملے میں پانچ پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں شاہ گنج پولیس کے سینئر افسر اشونی کمار سنگھ، دو انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔ قتل کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کل پولیس والوں سے پوچھ گچھ کی۔ مذکورہ پانچ پولیس اہلکار شاہ گنج پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ وہ میڈیکل کالج جہاں احمد اور اس کے بھائی کو قتل کیا گیا تھا وہ شاہ گنج پولیس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

سابق ایم پی اور ان کے بھائی کو تین افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، پولیس نے ان کی شناخت لولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ کے طور پر کی ہے۔ وہ صحافی بن کر آئے اور عتیق احمد اور ان کے بھائی کو اس وقت گولی مار دی جب وہ پریاگ راج میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اس سے پہلے آج قاتلوں کو پریاگ راج کی ایک عدالت نے چار دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ۔ تینوں کو 23 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے تینوں افراد کے بیانات ریکارڈ کیے اور تفتیش کے حصے کے طور پر جائے وقوعہ کو ریکریٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔Atiq And Ashraf Murder Case عدالت نے ملزمان کو چار دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیجا

بتادیں کہ سپریم کورٹ نے منگل کو عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں درخواست کی سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔

Last Updated : Apr 19, 2023, 2:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details