جونپور ضلع کے جلال پور تھانے علاقے کے کے چترلوچن مکڑا بائی پاس کے نزدیک منگل کی صبح باراتیوں سے بھری کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں دو سگے بھائی سمیت ایک ہی گاؤں کے پانچ لوگوں کی موت موقع پر ہوگئی۔ جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔ وزیراعلی یوگی نے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔
ضلع کے جلال پور تھانے علاقے کے تلولوچن بائی پاس کے نزیک صبح کار اور ٹرک ٹکرا گئی، جس میں موقع پر ہی پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔
ملی جانکاری کار سوار لوگ ایک شادی پروگرام میں شامل ہوکر جونپور کی طرف لوٹ رہے تھے، اس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی خبر ملنے پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔