مظفرنگر میں کورونا کے 47 نئے معاملے
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 47 نئے معاملے سامنے آئیں ہیں، جس کے بعد اب ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 340 ہو گئی ہے۔
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 47 نئے معاملے سامنے آئیں ہیں، جس کے بعد اب ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 340 ہو گئی ہے ساتھ ہی 20 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک 60 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ صحت کو 998 سے زائد کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں 47 کیس مثبت پائے تھے جن کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب تک تقریباً 5859 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کرکے گھر بھیجا جا چکا ہے ۔