اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : اجتماعی شادی کی تقریب میں 45 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک - سماجی تنظیم 'کشیپ سماج پچھڑا ایکی کرن منچ'

بارہ بنکی میں جمعہ کو سماجی تنظیم 'کشیپ سماج پچھڑا ایکی کرن منچ' کی جانب سے تمام مذاہب و ذات کی اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماعی شادی کی تقریب میں 45 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک
اجتماعی شادی کی تقریب میں 45 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک

By

Published : Feb 7, 2020, 8:10 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:37 PM IST

بارہ بنکی کی مشہور سماجی تنظیم 'کشیپ سماج پچھڑا ایکی کرن منچ' کی جانب سے اجتماعی شادی تقریب میں 45 جوڑے ازدواجی زندگی میں بندھے گئے۔

تنظیم کی جانب سے یہ دوسری اجتماعی شادی کی تقریب ہے۔ اب تک یہ تنظیم 81 جوڑوں کی شادی کرا چکی ہے.

ویڈیو: اجتماعی شادی کی تقریب

بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈٹوریم میں ہوئی اس تقریب میں 45 جوڑوں کو جہیز کے طور ایک الماری، باکس، برتن اور زیور دئے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ جوڑوں کے رشتہ داروں کے لئے دعوت کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

تنظیم نے شادی کرانے کی اس مہم کی شروعات گزشتہ برس ایک غریب لڑکی کی مدد مانگنے پر کی تھی۔

بارہ بنکی : اجتماعی شادی کی تقریب میں 45 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک

تنظیم نے اس کی شادی کے ساتھ 10 مزید شادی کرانے کا منصوبہ بنایا، وسائل میں اضافے سے انہوں نے 36 شادیاں کرائیں۔ اس کے بعد تنظیم کا حوصلہ بلند ہوا اور روا برس 51 شادیوں کا ٹارگیٹ طئے کیا، لیکن 45 جوڑے ہی رجسٹرڈ ہو پائے۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کے باہر بی جے پی کے ارکان پارلیمان کا احتجاج

آئندہ برس تنظیم اور بھی شادیاں کرائے گا۔ تنظیم کا ماننا ہے کہ آج بھی ایسی تقریبات کی ضرورت ہے کیوں کہ آج بھی لوگوں کے لئے شادیاں بڑا مسئلہ ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details