اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں 44 نئے کورونا مثبت کیسز

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی 44 نئے کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اترپردیش میں 44 نئے کورونا مثبت کیسیز
اترپردیش میں 44 نئے کورونا مثبت کیسیز

By

Published : Jun 5, 2020, 3:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 44 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 9281 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 245 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 5439 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔

کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے 1711 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 44 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان مریضوں میں لکھنؤ سے 13، بارہ بنکی سے تین،ایودھیا سے ایک، ہردوئی سے تین، سنبھل سے 10، شاہجہاں پور سے دو، کنّوج سے نو، اور امبیڈکرنگر، مرادآباد، فرخ آباد سے ایک ایک مریض شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 44 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8922 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 245 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست بھر میں کورنٹائن کیے گئے مریضوں کی تعداد 8963 ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی 4765 مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 5439 میں متاثرہ کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details