اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ ایس ایس پی، پی آر او سمیت 43 افراد کورونا سے متاثر - علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ

علی گڑھ میں کورونا وائرس سے مثبت کیسز کی تعداد 1 ہزار 268 تک پہنچ گئی ہے، وہیں اب تک اس مہلک وبا سے 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

coronavrius
coronavrius

By

Published : Jul 29, 2020, 1:58 PM IST

Updated : Jul 29, 2020, 5:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے ایس ایس پی، پی آر او سمیت مزید 43 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، اس کے ساتھ ہی علی گڑھ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1268 تک پہنچ گئی ہے۔

ضلع میں اب تک 26 اموات ہو چکی ہیں جبکہ تقریبا 72 فیصد متاثرین صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں اور ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔

علی گڑھ میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیے
پانچ فرانسیسی رفائل طیاروں کی آج امبالا ایئر بیس پر لینڈنگ
احتیاطی تدابیر کے ساتھ مناسک حج کا آغاز، عازمین منیٰ کی جانب رواں دواں

واضح رہے کہ اس سے قبل علی گڑھ انتظامیہ میں ڈی ایم دفتر، سی ایم او دفتر میں اسٹاف اور ایس پی کرائم کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

ضلع علی گڑھ میں آج صبح 30 :11 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1268 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Last Updated : Jul 29, 2020, 5:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details