اس فہرست میں سورا بھاسکر کی فلم ' انارکلی آف آرا' بھی شامل ہے۔ اس فلم کو 43.31 لاکھ روپے کا گرانٹ ملے گا۔
سورا بھاسکر کی فلم کو گرانٹ
یوگی حکومت نے اترپردیش میں بنی 22 فلموں کے لیے 11.24 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ اس میں 16 ہندی اور چھ بھوجپوری فلمیں شامل ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر
قابل ذکر ہے کہ سورا بھاسکر اس وقت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے میں بہت سرگرم ہیں اور مرکزی حکومت پر لگاتار حملہ آور ہیں۔
غورطلب ہے کہ بالی وڈ کی جن دیگر فلموں کو گرانٹ دیا گیا ہے، ان میں شادی میں ضرور آنا، سونو کے ٹیٹو کی سویٹی، بہن ہوگی تیری، مرزا جولیئٹ، مکتی ناتھ وغیرہ فلمیں شامل ہیں۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 9:38 AM IST