اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: چار موٹر سائیکل، ٹریکٹر سمیت 4 گرفتار - جعلی آدھار کارڈس

ریاست اترپردیش کے رامپور شہر کوتوالی پولیس نے چوری کی چار موٹر سائیکل، ایک آئیشر ٹریکٹر کے ساتھ چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضہ سے پولیس نے 3 طمنچے، 23 زندہ کارتوس اور 3 جعلی آدھار کارڈس بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رامپور: چار موٹر سائیکل، ٹریکٹر سمیت 4 گرفتار
رامپور: چار موٹر سائیکل، ٹریکٹر سمیت 4 گرفتار

By

Published : Sep 6, 2020, 7:42 AM IST

ان ملزمین کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ شاطر قسم کے مجرم ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے پوچھ گچھ کے دوران اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے بتایا کہ 'ہم لوگ مل کر گاڑیوں کی چوری کرکے فروخت کر دیتے ہیں۔ موٹر سائیکل ایچ ایف ڈیلکس یو پی 22 وائی 9923 کو ہم نے سال 2017 میں تھانہ سول لائنس علاقے سے چوری کی تھی اور آئیشر ٹریکٹر کو ہم نے دلی سے چوری کیا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر موٹر سائیکلیں الگ الگ مقامات سے چوری کی ہیں۔ آج ہم لوگ انہیں فروخت کرنے جارہے تھے کہ آپ نے ہمیں پکڑ لیا۔'

رامپور: چار موٹر سائیکل، ٹریکٹر سمیت 4 گرفتار

انہوں نے بتایا کہ 'جعلی آدھار کارڈس کے ذریعہ ہم اپنی شناخت چھپاکر چوری کی گئیں گاڑیوں کو فروخت کرتے ہیں۔'

ان چاروں ملزمین کے ذریعہ ماضی میں کیے گئے جرائم کی جانکاری حاصل کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details