تفصیلات کے مطابق آج شام میں اچانک کوتوالی کالپی علاقہ میں بجلی گرنے سے شاہجہاں پورکے 60 برس کے شیودھار، مہادیو اور شہزاد پور کے 58 برس کے پورن کی موت ہوگئی، اس کے علاوہ آٹا علاقہ کے بارا گاؤں میں بجلی گرنے سے 50 برس کی شوبھا رانی نامی خاتون کی موت ہوگئی جبکہ 12 سے زیادہ بکریاں بھی بجلی گرنے سے جھلس گئیں۔
بجلی گرنے سے چار ہلاک - اترپردیش
ریاست اترپردیش کے جالون ضلع میں بجلی گرنے سے ایک خاتون سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی پرندے اور مویشی بھی لقمہ اجل بن گئے۔
ریاست اترپردیش
جالون کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر منان اختر نے بتایا کہ حادثہ سے متعلق معلومات کے لیے ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ کو ذمے داری سونپی گئی ہے اور قدرتی آفت سے ہوئی اموات کی پوری معلومات ملنے کے بعد ضابطہ کے تحت متاثرہ لوگوں کی مالی مدد کی جائیگی۔