اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیفٹک ٹینک میں صفائی کارکن کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں سیفٹک ٹینک کی صفائی کے دورن ٹینک میں گرنے سے ایک صفائی کارکن کی موت ہوگئی ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 29, 2019, 6:06 PM IST

یہ واقعہ پیلی بھیت کے بلاسپور کا ہے۔ جب کہ میونسپلٹی کے چار صفائی کارکنان ٹوئلیٹ ٹینک کی صفائی کے دوران اس میں ڈوب گئے۔

ان میں ایک فرد جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ ویڈیو

پولیس اہلکار لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے باقی تین افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جسے قریب کے ہسپتال میں طبی امداد کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

سیفٹک ٹین کے پھٹ جانے سے چاروں افراد یک کے بعد دیگر اندر گر گئے، جس کی وجہ سے ایک کی موت ہوگئی۔ یہ 14 فٹ گہرا تھا۔

پیلی بھیت کے ایس ایس پی منوج سونکر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فرد کے اہل خانہ نے اس مکان مالک کے خلاف شیکایت درج کرائی جس کے گھر کے سیفٹک ٹینک کی صفائی کرنے وہ گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مکان مالک نے یہ بتایا تھا کہ سیفٹک ٹینک محض 5 فٹ ہے جب کہ وہ 14 فٹ گہرا تھا۔

پولیس نے مکان مالک سمیت دو مزید افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details