ریاست اتر پردیش کے مظفرنگر میں آج کورونا وائرس کے 399 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، ساتھ ہی 49 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک 120 سے زائد مثبت مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج بھی ضلع میں 399 مثبت کیسز پائے گئے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔