ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیس کے سبب ریاست میں چار لاکھ 24 ہزار 326 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 6200 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، اترپردیش میں رکارڈ 3561 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 47 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد چار لاکھ 24 ہزار 326 بتائی جارہی ہے، جبکہ کورونا سے متاثر افراد کی تعداد لکھنؤ میں 56250 کانپور نگر میں 26187 پریاگ راج میں 20487 گورکھپور میں 16548 وارانسی اور 15120 غازی آباد میں 15582 ہوگئی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح نوئیڈا میں 14377 میرٹھ میں 10931 بریلی میں 10922 مراد آباد سے 9120 علی گڑھ میں 8675 ہے جبکہ ریاست میں اب تک تین لاکھ 74 ہزار 972 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
وہیں دوسری جانب لکھنؤ سے 49954 کانپور سے 22581 پریاگ راج میں 18339 گورکھپور سے 14473 غازی آباد سے 13724 وارانسی سے 13046 نوئیڈا سے 12788 بریلی سے 9693 میرٹھ سے 8711 علی گڑھ سے 7985 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
اترپردیش میں کورونا کے 3561 نئے کیسز کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 6200 اموات ہوئی ہیں۔
لکھنؤ میں 747 کانپور شہر میں 694 پریاگ راج میں 290 وارانسی میں 280 گورکھپور میں 270 میرٹھ میں 263 مراد آباد میں 150 بریلی میں 145 آگرہ میں 130 ہے۔
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 43154 ہیں، لکھنؤ میں 5549 کانپور میں 2912 پریاگ راج میں 1858 وارانسی میں 1794 بریلی میں 1084 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔