علی گڑھ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 13 خواتین 21 مرد سمیت 34 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور پرائیویٹ لیب سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔
علی گڑھ میں کورونا کے 34 نئے کیسز - جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس کی مزید 34 رپورٹ مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد 991 تک جا پہنچی ہے۔ جس میں 25 اموات، 619 صحتیاب اور 347 فعال کیسز شامل ہیں۔
علی گڑھ میں کورونا کے 34 مزید معاملے
علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔
ضلع علی گڑھ میں آج صبح 11:30 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پہنچی 991 جس میں 25 اموات ہو چکی ہیں۔