اترپردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں تیزی کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھ رہا ہے۔ تو وہیں رائے بریلی میں 33 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ریاست میں کل 153 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
- اگرہ میں سب سے زیادہ 306
- دارالحکومت لکھنؤ سے 169
- نوئیڈا سے 102
- میرٹھ سے 81
- سہارنپورسے 72
- مراد آباد سے 73
- فیروزآباد سے 59
- غازی آباد سے 46
- کانپور سے 75
- شاملی سے 26
- بجنور سے 28
- سیتا پور سے 17
- بلند شہر سے 21
- باغپت سے 15
- بستی سے 20
- وارانسی سے 16
اترپردیش میں کورونا وائرس صوبہ کے 53 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے مثبت افراد کی کُل تعداد 1337 پہنچ گئی ہے۔
صوبے میں اب تک 162 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
- آگرہ سے 18
- غازی آباد سے 13
- نوئیڈا سے 43
- میرٹھ سے 17
- وارانسی سے 6
- بریلی سے 6
- سیتا پور سے 6
- ہاتھرس سے 4
- دارالحکومت لکھنؤ سے 9
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 21 اموات ہوئی ہیں۔