اردو

urdu

ETV Bharat / state

گنگا میں ڈوبنے سے 3 خواتین کی موت - ایس ڈی ایم پدم سنگھ

اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے انوپ شہر میں واقع گنگا گھاٹ پر نہانے گئی تین خواتین کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔

گنگا میں ڈوبنے سے 3 خواتین کی موت
گنگا میں ڈوبنے سے 3 خواتین کی موت

By

Published : Jun 29, 2020, 10:40 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سنبھل کے آدم پور باشندہ بنٹی کی بیوی سنیتا(30)،گما باشندہ دنیش کی بیوی کامنی(22) اور نریلا باشندہ کامنی کی نند میناکشی(40) اپنے اہل خانہ کے ساتھ دپپٹا کھرد گاؤں آئی تھیں۔جہاں کامنی اور سنیتا کے بھائی کی شادی تھی۔ پیر کو تینوں اپنے رشتے داروں کے ساتھ گنگا میں نہانے کے لیے انوپ شہر آئی تھیں۔

سبھی گنگا کے کنارے ببسٹر گنج کے نزدیک نہارہی تھیں۔ اس درمیان بنٹی تیز بھنور میں پھنس گئی ور ڈوبنے لگی۔ بنٹی کو بچانے کی کوشش میں سنیتا سالی کامنی اور اس کی نند میناکشی بھی تیز بھنو ر میں پھنس گئی۔جب تک کوئی ان کی مدد کے لیے پہنچ پاتا تب تک وہ تینوں ڈوب گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران فورا موقع پر پہنچے۔ موٹر بوٹ مقامی غوطہ خور پی اے سی کی فیلڈپلاٹون کی مدد سے ڈوبی تین خواتین کی تلاش شروع کردی ہے۔

سرکل افسر اتل چوبے ،ایس ڈی ایم پدم سنگھ بھی موقع واردات پر پہنچے۔ ڈوبی خواتین کی لاشیں برآمد نہیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے کہ تینوں خواتین گنگا کے تیز دھارے میں ڈوب گئیں۔سنیتا اور میناکشی کے تین۔ تین بچے ہیں۔وہیں کامنی کی دو مہینے پہلے شادی ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details