ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاروں کی چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔پولیس نے چوری کے مال کے ساتھ تین ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔ممظرنگر کے ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس منعقد کر اس معاملے کا انکشاف کیا۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ مظفرنگر میں سنسان علاقوں میں ٹرانسفارمر اور بجلی کے تاروں کی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا۔چوری کے ان بڑھتے معاملات کے مدنظر ایس ایس پی مظفرنگر اور ایس پی سٹی مظفرنگر کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی۔