اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹکٹ ہیکر حامد اشرف کے 3 آپریٹرز گرفتار - تین لیپ ٹاپ 5 موبائل جس کی قیمت 7 لاکھ روپے

ریلوے پولیس بستی اور گونڈا کی مشترکہ ٹیم نے ٹکٹ ہیکر حامد اشرف کے 3 آپریٹرز کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے تین لیپ ٹاپ 5 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ اور261 تتکال اور جنرل ٹکٹ بھی موصول ہوئے ہیں۔

ٹکٹ ہیکر حامد اشرف کے 3 آپریٹرز گرفتار
ٹکٹ ہیکر حامد اشرف کے 3 آپریٹرز گرفتار

By

Published : Jan 27, 2020, 9:30 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:50 AM IST

حامد اے این ایم ایس نام سے سافٹ وئیر بناکر پورے ملک میں اپنے دوستوں کو فروخت کرتا ہے جس کے ذریعے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کو آسانی سے ہیک کرکے ٹکٹ بک کیا جاتا ہے۔

گرفتار کیے گئے ہیکر امت گپتا، نندن گپتا اور عبدالرحمان مئو میں حامد کے اشارے پر گینگ چلارہے تھے۔ اس گینگ کے پاس سے تین لیپ ٹاپ 5 موبائل جس کی قیمت 7 لاکھ روپے ہیں اس کے علاوہ 261 تتکال اور دیگر ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

اس گروہ کے پاس سے 150 فرضی آئی آر سی ٹی سی بھی ضبط کی گئی ہے جس کی ریلوے پولیس جانچ کررہی ہے اس گینگ کا ماسٹر مائنڈ حامد اشرف گذشتہ تین برسوں سے ریلوے کی سائٹ کو ہیک کرکے اپنا کاروبار چلارہا ہے جس کی وجہ سے ریلوے کو کافی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

اتوار کے روز حامد کے تین ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد یہ ثابت ہوا ہے کہ حامد نے مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی اعانت اور ٹکٹوں کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔ ابھی حامد اشرف ریلوے پولیس ، این آئی اے ، سی آئی ڈی ، بستی پولیس ، گونڈا پولیس سمیت ملک کی بہت سی ریاستوں کی پولیس کے لیے ایک پہیلی بن گیا ہے۔ کسی کو پتہ نہیں ہے کہ حامد کہاں ہے اور وہ اپنا نیٹ ورک کس جگہ سے چلا رہا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details