اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش: کورونا سے 3 لاکھ مریض صحتیاب - کورونا وائرس سے متاثر

ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 3 لاکھ 70 ہزار 854 افراد مثبت ہو گئے ہیں جبکہ 5299 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔لیکن راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ ریاست میں اب تک تین لاکھ 2 ہزار 689 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں کورونا سے 3 لاکھ مریض صحتیاب
اتر پردیش میں کورونا سے 3 لاکھ مریض صحتیاب

By

Published : Sep 24, 2020, 3:33 PM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں رکارڈ 5234 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 87 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ریاست میں اب تک 3 لاکھ 2 ہزار 689 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔لکھنؤ سے 38728، کانپور سے 18671، پریاگ راج میں 13862، گورکھپور سے 12174، غازی آباد سے 11068، نوئیڈا سے 10152، مراد آباد سے 6579، جونپور سے 4238، آگرہ سے 4127 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 5299 موت ہوئی۔لکھنؤ میں 630، کانپور شہر میں 616، پریاگ راج میں 257، وارانسی میں 233، گورکھپور میں 223، میرٹھ میں 219، بریلی میں 134، مراد آباد میں 134، آگرہ میں 120 مریضوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ریاست میں اب تک 61 ہزار 698 ایکٹیو کیسز موجود ہیں، لکھنؤ میں 9610، کانپور میں 4258، پریاگ راج میں 3309، وارانسی میں 2139، بریلی میں 1779 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details