اترپردیش: اب تک 26 افراد کی کورونا سے موت - حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود ریاست میں تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی
ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود ریاست میں تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
اترپردیش محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار مطابق ریاست کے 57 اضلاع میں اب تک متاثرین کی کل تعداد 1778 ہوئی ہیں جبکہ 26 افراد کی موت ہوچکی ہیں۔
اترپردیش میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں تیزی کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔
کانپور، مراد آباد اور دارالحکومت لکھنؤ میں گزشتہ چند دنوں میں کورونا وائرس کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واضح طور پر کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں سحری اور افطار کے وقت کسی بھی صورت میں مجمع نہیں لگنا چاہیے۔
صوبے میں جتنے بھی ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں وہاں صرف ڈلیوری دینے والے اور صحت سے تعلق رکھنے والے افراد ہی جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اتر پردیش کے باشندے جو دیگر ریاستوں میں قرنطینہ کی 14 دن کی مدت مکمل کر چکے ہیں انہیں واپیس اپنے آبائی علاقوں میں لانے کے بارے میں بات چیت چل رہی ہے۔