اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Illegal Liquor یوپی میں گذشتہ مالی سال ضبط کی گئی چھبیس لاکھ لیٹر غیر قانونی شراب

اتر پردیش میں غیر قانونی شراب پر سی ایم یوگی کی سختی کا اب بڑا اثر نظر آرہا ہے۔ اترپردیش میں گذشتہ مالی سال میں محکمہ آبکاری نے مہم چلا کر 26 لاکھ لیٹر سے زائد غیر قانونی شراب ضبط کی گئی ہے۔ illegal liquor seized in UP

یوپی میں گذشتہ مالی سال میں ضبط کی گئی 26 لاکھ لیٹر غیر قانونی شراب
یوپی میں گذشتہ مالی سال میں ضبط کی گئی 26 لاکھ لیٹر غیر قانونی شراب

By

Published : Apr 12, 2023, 8:36 AM IST

لکھنؤ:ریاست اترپردیش میں گذشتہ مالی سال میں محکمہ آبکاری نے مہم چلا کر 26.68 لاکھ لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی ہے اور اس سلسلے میں 29ہزار 701 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آبکاری کمشنر سینتھل پانڈین سی نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ مالی سال میں غیر قانونی شراب کے استعمال سے ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ آبکاری، پولیس اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ کوشش سے خصوصی مواقع اور تیوہاروں پر سات خصوصی انفورسمنٹ مہم چلائی گئی۔ اسپیشل انفورسمنٹ مہمات کے تحت دو لاکھ 10 ہزار 465 چھاپے مارے گئے اور 27 ہزار 491 مقدمے درج کرتے ہوئے 7.52 لاکھ لیٹر غیر قانونی شراب کی برآمدگی کی گئی۔ غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث نوہزار 380 ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف آبکاری ایکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دفعات میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سال 2022۔23 میں غیر قانونی شراب بنانے، فروخت اور اسمگلنگ کے خلاف سات لاکھ 63 ہزار 278 چھاپے مارے گئے اور 91 ہزار 100 مقدمے درج کرتے ہوئے 26.68 لاکھ لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کی گئی۔ غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث 29701 ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف آبکاری ایکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دفعات میں مقدمے درج کئے گئے اور غیر قانونی کرنسی لے جانے میں ملوث 692 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ ایکسائز کمشنر کے مطابق غیر قانونی شراب بنانے کو روکنے کے لیے گاؤں کی سطح پر چوکیداروں، کھاتہ داروں اور لائسنس داروں کے ساتھ مسلسل میٹنگیں کر کے غیر قانونی شراب کی فروخت کے مقامات کی معلومات حاصل کر کے کارروائی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details