گرفتار کیے جانے والے افراد پر الزم ہے کہ یہ لوگ جانوروں کو پکڑ کر ان کا گوشت لکھنؤ میں بیچا کرتے تھے۔ ان میں سے ایک پہلے بھی مبینہ گؤکشی کے معاملہ میں جیل جا چکا ہے۔
جانوروں کی اسمگلنگ کے الزام میں تین گرفتار ایس پی اجے ساہنی نے کہا کہ 18 مئی کو لونی کٹرہ تھانہ حلقہ کی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ 25 ہزار کا انعامی ملزم یار محمد اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ کانپور میں مقیم ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ دو دیگر افراد کی شناخت ولی محمد اور انور کے طور پر ہوئی ہے یہ دونوں لکھنؤ سے تعلق رکھتے ہیں۔
پولیس نے ملزمین کے قبضے سے 2 عددطمنچے 12 بور، 1 طنچہ 315 بور اور کارتوس برآمد کیے۔
پولیس کے مطابق یار محمد نے قبول کیا ہے کہ وہ لکھنو کے ہوٹل میں گوشت سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے اس ہوٹل کا بھی پتا لگا لیا ہے۔ یار محمد پر بارہ بنکی کے لونی کٹرہ، دریہ باد میں گوکشی کے معاملے درج ہیں۔