تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل مدرسے میں کچھ افراد نے تحریری کاغذ پھینک کر مولانا زرتاب رضا خان کو دھمکی دی اور انہیں ڈرانے کی کوشش کی ۔ اس خط یں یہ لکھا تھا کہ آپ نے عام انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے اور اس کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑے گا۔
اس بات کی شکایت انہوں نے مقامی پولس اسٹیشن میں کی تھی۔اس کے بعد قاضی شہر مولانا زرتاب رضا خان کو دھمکی آمیز کال موصول ہو ئی۔
مولانا نے کہا کہ کچھ روز قبل درگاہ پر حاضری دینے آئے ایک نوجوان پر کچھ افراد نے حملہ کر دیا تھا اور بی جے پی کی حمایت میں کام کرنے پر بری طرح زدوکوب کیا تھا۔ساتھ ہی مولانا زرتاب رضا خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔